لاہور ہائیکورٹ:کالے ہرن کے شکار پر پابندی

لاہور ہائیکورٹ نے کالے ہرن کے شکار پر پابندی لگا دی۔ عدالت نے خلاف ورزی پر گذشتہ 5 سال کا ریکارڈ طلب کر لیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے شہری شیراز ذکا کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کالا ہرن نایاب جانور ہے جس کا شکار کیا جا رہا ہے، بھارت میں کالے ہرن کے شکار پر سلمان خان کو 5 سال سزا ہوئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت کالے ہرن کے شکار پر پابندی عائد کرے۔عدالت نے کالے ہرن کے شکار پر پابندی لگادی دی اور عدالت نے خلاف ورزی پر گذشتہ 5 سال کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔

ای پیپر دی نیشن