ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دینگے، امریکی سیکریٹری دفاع

امریکا کے سیکریٹری دفاع جیمز میٹس نے کہاہے کہ امریکا، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کیلئے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔جمعرات کو امریکی سیکرٹری دفاع جیمز میٹس نے سینیٹ پینل کو بتایا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کیلئے اپنے اتحادیوں اور پارٹنرز کے ساتھ کام کرتے رہیں گے کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے، جبکہ ایران کے بدنیتی پر مبنی اثر و رسوخ سے نبرد آزما ہونے کے لیے بھی دوسرے ممالک کے ساتھ کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی موجودہ انتظامیہ اپنے شہریوں کی حفاظت، مفادات اور بہبود کے لیے پرعزم ہے۔امریکی سیکریٹری دفاع نے کہا کہ ہم نے خطے میں اب تک ایران کو اس کی نقصان دہ اور مہلک سرگرمیوں سے پیچھے ہٹتے نہیں دیکھا۔ان کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے ہم نے مشترکہ جامع پلان آف ایکشن سے نکلنے کا فیصلہ کیا، کیونکہ ہمیں لگا کہ یہ دیرپا کوششوں کے لیے ناکافی ہے۔

ای پیپر دی نیشن