محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری اور نجی سکولوں میں 17 مئی سے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے نئے شیڈول کے بعد سرکاری اور نجی سکولوں میں چھٹیاں 17 مئی سے 10اگست تک ہونگی۔صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کے مطابق صوبے میں بڑھتی ہوئی گرمی اور رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر وقت سے پہلے تعطیلات کی جا رہی ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ کوئی بھی سکول تین ماہ کی اکٹھی فیس لےکر والدین پر بوجھ نہ بنے،اگر کسی نے تین ما ہ کی اکٹھی فیس لی تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائےگی۔ 17مئی سے چٹھیوں کا اعلان ہوتے ہی طلبہ اور طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔