جڑانوالہ: ختنے کرتے بچے کو مردانہ صفات سے محروم کردیا

May 10, 2019

جڑانوالہ (نامہ نگار، نمائندہ نوائے وقت) نجی ہسپتال کے ڈاکٹر نے چار سالہ بچے کے ختنے کرتے اسے مردانہ صفات سے محروم کردیا۔ ذرائع کے مطابق منڈی روڈالہ کی شمیم اپنے چار سالہ بیٹے مان کے ختنے کروانے کیلئے اُسے گلہر روڈ پر قائم ہسپتال لے کر آئی جہاں ڈاکٹر نے ایک ہزار روپے کے عوض اسکے ختنے کئے مگر سرجن کا تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے اس نے اسکا نازک عضو کاٹ ڈالا جس سے بچہ زندگی بھر کیلئے معذور ہو گیا۔

مزیدخبریں