سرگودھا(این این آئی)سرگودھا کی ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں ہنگامہ آرائی کے معاملہ کی ابتدائی تحقیقات میں 57 قیدیوں کو خطرناک قرار دے دیا گیا۔زرائع کے مطابق اس ہنگامہ آرائی میں ملوث 57 خطرناک قیدیوں کو شاہپور جیل سے بھکر اور میانوالی کی جیلوں میں منتقل کردیا گیا۔ جبکہ تھانہ شاہپور صدر پولیس نے اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ کی مدعیت میں ہنگامہ آرائی میں ملوث 19 ملزمان کیخلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت پہلے ہی مقدمہ درج کر رکھاہے۔