سری نگر(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں تاجروں نے سری نگر جموں شاہراہ پر ٹول ٹیکس عائد کرنے کے بھارتی حکومت کے فیصلے کے خلاف مسلسل دوسرے دن بھی احتجاج جاری رکھا ۔ سرینگر جموں شاہراہ پر سنگم کے قریب ٹول ٹیکس وصول کرنے کے کیخلاف جنوبی کشمیر میںتجارتی اور ٹرانسپوٹرر انجمنوں نے ہائی وے اتھارٹی آف انڈیاکے خلاف زور داراحتجاج کیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ 20کلومیٹر کے فیصلے کے تحت رعایت فضول ہے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڑ اٹھائے تھے جن پر رول بیک ٹول پلازا کے نعرے درج تھے ۔