لاہور(صباح نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال جمعرات کو آٹھو یں روزبھی جاری رہی۔ہسپتالوں کی خود مختاری کے قانون کے خلاف تمام ٹیچنگ اسپتالوں کے آوٹ ڈور بند رہے ، مریضوں کو شدید پریشانی کا سامناہے۔ ینگ ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف کے ساتھ درجہ چہارم کے تمام ملازمین بھی احتجاج میں شریک ہوچکے ہیں۔الائنس کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے اگلے سیشن میں اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان بھی کیا گیاہے۔بل روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔