امن تباہ کرنے والے عبرتناک انجام سے نہیں بچ پائیں گے:رانا جاوید عمر

رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما ء رانا جاوید عمر نے کہا کہ امن تباہ کرنے والے عبرت ناک انجام سے نہیں بچ سکیں گے،دہشت گردوں کا بہت جلد پتہ لگا لیں گے ،پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، نئے بلدیاتی نظام سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی،نئی معاشی ٹیم آگئی ، جلد بہتری آئے گی،بلدیاتی الیکشن کے دوران نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ حصہ دار بنائیں گے، نوجوان ملک کا حقیقی اثاثہ ہیں، ان کی شرکت کے بغیر ترقی کا عمل ادھورا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدائت ہے کہ تحریک انصاف کے نوجوان رہنما ء نئے بلدیاتی نظام بارے عوام کو آگاہ کریں اور رمضان بازاروں کے دورے کرکے سہولیات کا جائزہ لیں، پاک دھرتی کو امن کا گہوارہ بنانے کی جنگ پہلے بھی کامیابی ہے آئندہ بھی لڑیں گے، دہشت گردی جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن