پنجاب: ایک سال میں بلدیاتی انتخابات کرانا ناممکن، الیکشن کمشن

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے پنجاب میں ایک سال کے اندر نئے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ناممکن قرار دے دیا۔ الیکشن کمشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے بعد ابھی حکومت نے رولز اور نقشے بنانا ہیں، رولز اور شماریاتی بلاک کے نقشوں کی تیاری میں3 ماہ کا وقت چاہیے۔حلقہ بندیوں کی ابتدائی رپورٹ 6 ماہ سے قبل نہیں بن سکتی، نئی حلقہ بندیوں پر عوامی اعتراضات کے لیے ایک ماہ کا وقت دینا لازم ہے، اعتراضات کو نمٹانے میں کم ازکم ایک ماہ درکار ہوتا ہے۔ انتخابی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرنے میں بھی وقت چاہیے، نئی حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستیں فائنل ہونے کے بعد انتخابی شیڈول جاری ہوگا، اگر معاملہ عدالت میں چیلنج ہوا تو کتنا وقت درکار ہوگا یہ کوئی نہیں بتا سکتا۔ لہٰذا ایک سال میں نئے بلدیاتی انتخابات کرانا ناممکن ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...