چار قائمہ کمیٹیوں کے سپرد مختلف معاملات پر کمیٹی رپورٹیں پیش کرنے کے لئے مزید وقت دیدیا گیا

May 10, 2019

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) چیئرمین سینٹ نے چار قائمہ کمیٹیوں کو مختلف سپرد کئے گئے معاملات پر کمیٹی کی رپورٹیں پیش کرنے کے لئے مزید وقت دیدیا۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی برائے قواعد، ضابطہ کار و استحقاقات اور قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی طرف سے چار الگ الگ معاملات پر قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹیں پیش کرنے کے لئے مزید وقت دینے کی استدعا کی گئی۔ جس کی چیئرمین سینیٹ نے منظوری دیدی۔

مزیدخبریں