بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی پاکستانی پرچم کے ساتھ تصاویر‘ سوشل میڈیا صارفین میں کھلبلی

ممبئی (نیٹ نیوز) مشہور ہائی وڈ اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت ہمیشہ ہی کسی نہ کسی تنازع کا شکار رہتی ہیں اور اب انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پاکستانی جھنڈے کے ساتھ چند تصاویر شیئر کی ہیں جن کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین میں کھلبلی مچ گئی ہے کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا؟ کچھ لوگرں کا خیال تھا کہ راکھی بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے خلاف میدان میں آگئی ہیں اور پاکستان اور پاکستانی فنکاروں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے انہوں نے پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویر شیئر کرائی ہے‘ تاہم راکھی نے اپنے مداحوں کے ذہنوں میں اٹھتے سوالوں کا جواب بھی خود ہی دیدیا ہے۔ راکھی نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا وہ دراصل ایک فلم ’’دھارا 370‘‘ میں کام کر رہی ہیں اور اس فلم میں وہ ایک پاکستانی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں۔ یہ اسی فلم کا ایک سین ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...