جڑانوالہ: بااثر چودھریوں نے گھریلو ملازمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر ڈالا

جڑانوالہ (نامہ نگار، نمائندہ نوائے وقت) نواحی قصبہ کھرڑیانوالہ میں با اثر چودھریوں نے پندرہ سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر ڈالا۔ ذرائع کے مطابق چک نمبر73رب کے محمد جمیل کی پندرہ سالہ بیٹی مسکان گائوں کے با اثر چودھری کے گھر ملازمت کرتی تھی اور اس کے پاس ہی رہائش پذیر تھی۔ ایک روز قبل مسکان کی اچانک طبیعت بگڑ گئی۔ چودھری سعید اور اسکے ساتھی اسے مختلف ہسپتالوں میں لے کر گئے اور با لآخر وہ اسے الائیڈ ہسپتال لے گئے جہاں کچھ دیر موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملی۔ مسکان کے والدین کا موقف ہے کہ چودھری سعید چونکہ با اثر آدمی ہے اس لئے ہمیں کسی سے انصاف ملنے کی توقع نہ ہے۔ دوسری طرف ملزمان کا موقف ہے کہ پندرہ سالہ مسکان کو فوڈ پوائزن کی شکایت ہوئی تھی جس سے وہ جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے تا ہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...