واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ کو دہشتگردوں سے متعلق فہرست ایم ایم آئی ایل میں شامل کر لیا۔ حمزہ بن لادن القاعدہ سے رابطے اور امریکہ کو دھمکی دینے پر مطلوب ہیں۔ ایف بی آئی نے کہا حمزہ بن لادن افغانستان، شام، ایران یا پاکستان میں ہو سکتا ہے۔