وزیرخارجہ کا سفیروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں تعینات سفراء اور انٹرنیشنل آرگنائزیشنز کے سربراہان کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔اس افطار ڈنر میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے فرداً فرداً تمام معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا، انکی خیریت دریافت کی اور انہیں رمضان شریف کی مبارکباد پیش کی۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں تعینات سفراء کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری دلی دعا ہے کہ آپ پاکستان میں رہتے ہوئے رمضان المبارک کے فیوض و برکات سے پوری طرح مستفید ہوں۔

ای پیپر دی نیشن