پشتو گلوکارائیں اپنے ہی گھروں میں عدم تحفظ کا شکار: بی بی سی

May 10, 2019

پشاور (بی بی سی )پاکستان کے صوبے خیبر پی کے میں تقریباً ایک دہائی سے فنکار برادری بالخصوص خواتین گلوکارائیں خاندانی یا معاشرتی دباؤ کا نشانہ بنتی رہی ہیں اور ان میں سے کئی کو جان سے ہاتھ بھی دھونے پڑے ہیں۔چند روز قبل ضلع سوات میں مقامی گلوکارہ اور رقاصہ مینہ خان کو خاوند نے گولیاں مار کر قتل کر دیا‘وہ مقامی طور پر منجھی ہوئی گلوکارہ تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے مابین رقم کا کوئی تنازعہ چل رہا تھا اور گلوکارہ مینہ خان کے شوہر شوکت نے افطاری سے چند منٹ قبل گولیاں مار دیں۔ ماضی میں سوات میں پشتو کی صف اول کی گلوکارہ غزالہ جاوید کو ان کے شوہر نے گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔ایسا ہی کچھ معاملہ پشتو کی ایک اور گلوکارہ ایمن اداس کا تھا جو پشاور میں اپنے بھائیوں کے ہاتھوں قتل ہوئیں۔

مزیدخبریں