کامیابی کیلئے میدان میں اتریں گے: حارث سہیل

May 10, 2019

لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پرمشتمل سیریز کا دوسرا مقابلہ کل ہو گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کے مڈل آرڈربیٹسمین حارث سہیل انگلینڈ کیخلاف جاری ون ڈیسیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لئے پْرعزم ہیں۔حارث سہیل نے کہا کہ کوشش کروں گا آسٹریلیاکیخلاف سیریز کی طرح یہاں بھی پرفارم کروں۔ انگلینڈ نمبر ون سائیڈ ہے،اس کی بائولنگ بھی اچھی ہے۔ ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ میں انگلینڈ کیخلاف کھیل کر بہت فائدہ ہوگا۔ حارث سہیل نے مزید کہا کہ کنڈیشنزبائولرز کو سپورٹ کرتی ہیں لیکن کوشش کرینگے کہ اچھی کارکردتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں کامیابی حاصل کریں ۔پہلے میچ کے بارش کی نذرہونے کے بارے میں کہا کہ پر بارش کی وجہ سے پورا موقع نہ مل سکا،بقیہ میچز میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔کھلاڑی کارکردگی دکھانے کیلئے ہر عزم ہیں اور جیت کیلئے میدان میں اتریں گے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا۔ بابر اعظم کی برطانوی سرزمین پر ناقص فارم تشویش کا باعث بننے لگی۔24سالہ بابر اعظم اب تک انگلش سرزمین پر11میچزکی11اننگز میں2مرتبہ ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے30.11کی اوسط سے271رنز سکور کرچکے ہیں ۔بابر اعظم کا مجموعی ون ڈے ریکارڈ بہترین ہے۔ میزبان ٹیم کے حوصلے بھی بلند ہیں اور وہ پر عزم ہیں کے ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں گرین شرٹس کو شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرینگے۔ پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان ٹیم کیخلاف کامیابی حاصل کرینگے۔

مزیدخبریں