لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ازبکستان ہاکی ٹیم اور شہباز سینئر اکیڈمی کے درمیان آخری میچ کھیلا گیاجو کہ شہباز سینئر ہاکی اکیڈمی نے دو ایک گول سے جیت لیا۔شہباز اکیڈمی کے توصیف نے28ویں منٹ‘ احمر نے 41ویں منٹ میں گول کیاجبکہ ازبکستان کے اویبوک نے 17 ویں منٹ گول کیا۔ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کرنل ر آصف ناز کھوکھر‘پی ایچ ایف ڈائریکٹر ایڈمن جاوید منج‘ایشین ہاکی فیڈریشن کے زاہد علی‘غلام غوث‘محمد ایوب‘ امپائر منیجر دلاور بھٹی ودیگربھی موجود تھے۔ ازبکستان ہاکی ٹیم آج واپس وطن روانہ ہوجائے گی۔
شہباز سینئر اکیڈمی نے ازبکستان ٹیم کو ہاکی میچ دو ایک گول سے ہرادیا
May 10, 2019