لاہور(سپورٹس رپورٹر) صوبائی وزیرتحفظ ماحول محمد رضوان کی ہدایت پر محکمہ تحفظ ماحول کی ٹیم کا آلودگی کا سبب بننے والے غیرمعیاری اورجعلی مو بل آئل بنانے والے یونٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس ضمن میںمحکمہ تحفظ ماحول کی ٹیم نے بادامی باغ میں غیرمعیاری موبل آئل بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پانچ مزید یونٹس سر بمہر کر دیئے۔ سیل ہونے والے یونٹس میں اکرام خان موبل آئل یونٹ بادامی باغ، فہد آئل یونٹ ون اور یونٹ ٹو بادامی باغ، طاہر خان موبل آئل یونٹ بادامی باغ اور کراچی آئل یونٹ بادامی باغ شامل ہیں۔ کارروائی محکمہ تحفظ ماحول کے ڈپٹی ڈائریکٹر مصباح الحق خان لودھی اور اظہر اقبال کی قیادت میںکی گئی ۔
غیرمعیاری اورجعلی مو بل آئل بنانیوالے 5یونٹس سربمہر
May 10, 2019