پیپلزپارٹی کے رہنما منظوروسان نے کہا ہے کہ گورنر کا بیان ملک توڑنے کی سازش ہے۔ سپیکرسندھ اسمبلی سراج درانی کہتے ہیں جھوٹے مقدمات بھگت لیں گے لیکن سندھ تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔گورنر سندھ سے بیانات دلانا ملک توڑنے کی سازش ہے۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظوروسان نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر ایک اور خواب سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان وزیراعظم کا عہدہ چھوڑکر بھاگ جائیں گے۔ عید کے بعد مشکلات مزید بڑھیں گی۔ کچھ قوتوں کی ٹیکنوکریٹس کے ذریعے حکومت چلانے کی کوشش ہے۔ادھر احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو پیش کیا گیا۔ سپیکر نے کہا بچپن سے سندھ کی تقسیم کا سن رہے ہیں جو کبھی نہیں ہوگی۔دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ انکوائری رپورٹ ہیڈ کوارٹر کو ارسال کی ہے، عدالت نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دئے کہ گرفتاری کو 2 ماہ ہوگئے لیکن انکوائری تاحال مکمل نہیں ہوئی۔ جس کے بعد سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔
عمران خان وزیراعظم کا عہدہ چھوڑکر بھاگ جائیں گے,عید کے بعد مشکلات مزید بڑھیں گی:منظوروسان کا خواب
May 10, 2019 | 15:17