ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں صوبہ بھر میں قائم بازاروں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ جاری

May 10, 2019 | 20:59

ویب ڈیسک

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر36اضلاع میں قائم رمضان بازاروں میں معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی کی کاوشیں جاری ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیمیں صوبہ بھر میں قائم بازاروں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کر رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق  پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ڈائریکٹر جنرل کی سر براہی میں پہلے 3روزکے دوران مختلف شہروں کے ر مضان بازاروں میں لگے 8ہزار 302سٹالزکا معائنہ کیا ہے۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کرتے ہوئے معمولی نقائص پر1460سٹالز کوبہتری کے لیے اصلاحی نوٹسزجاری کیے ہیں۔مزید برآں مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 900کلو خراب پھل،805کلو گلی سڑی سبزیاں اور دیگر اشیاء تلف کی گئی ہیں۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ شک کی بنیادپرسٹالز پر بکنے والی 17اشیائے خورونوش کے سیمپلز مزید تجزیے کیلئے لیبارٹری بھجوادیے گئے ہیں۔صوبہ بھرمیں قائم رمضان بازاروں کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی سٹال میں غیر معیاری چیز کی موجودگی پر سٹال مالک کو جرمانہ کیا جائے گا۔متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ مل کر رمضان بازاروں میں معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔کیپٹن (ر)  محمد عثمان کا مزید کہناتھا کہ رمضان بازاروں کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ غیر معیاری اور ملاوٹ ذدہ اشیاء خورونوش کے خلاف 24گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں