آرمی چیف کی امریکی نمائندہ خصوصی سے ملاقات

May 10, 2020

اداریہ

آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات، افغان امن کیلئے تعاون ہمارے خلوص کا مظہرہے: جنرل باجوہ، امریکی نمائندے کی طرف سے امن کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف۔
افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان نے ہمیشہ خلوص کے ساتھ جو کوششیں کی ہیں، افغانستان میں امن پاکستان ا ور خطہ کے علاوہ خود افغان عوام کیلئے بھی بہت ضروری ہے۔ قیام امن کے اس کام میں سب سے زیادہ اہم کردار امریکہ اورطالبان نے ہی ادا کرنا ہے، خاص طور پر افغان حکومت اور طالبان کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد کی سب سے بھاری ذمہ داری بھی امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔ پاکستان نہایت خلوص کے ساتھ افغان حکومت، طالبان اور امریکہ کے درمیان بہترین رابطے کا کردار اداکرتا رہاہے، جس کی وجہ سے یہ امن معاہدہ عمل میں آیا۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے خاص طور پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ گزشتہ روز ان کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور بھی زیرغور آئے۔ پاکستان کی دلی خواہش ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن قائم ہو تاکہ وہ بھی سی پیک میں شامل ہو کر خطے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور میں داخل ہو اور یہ تب ہی ممکن ہے جب افغانستان میں امن و استحکام قائم ہوگا۔

مزیدخبریں