تیسری شادی نہیں کروں گی: گلوکارہ صنم ماروی

May 10, 2020

لاہور (نیٹ نیوز) پاکستانی گلوکارہ صنم ماروی نے اپنی تیسری شادی سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کر دی۔ اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا ان کی زندگی میں دیگر مسائل بھی ہیں‘ تاہم تیسری مرتبہ شادی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ لوک گلوکارہ نے اپنے سابقہ شوہر سے درخواست کی کہ وہ ان پر رحم کریں اور انہیں جینے دیں۔ واضح رہے صنم ماروی نے اپنے شوہر حامد علی سے خلع لینے کے لئے درخواست دائر کی تھی۔

مزیدخبریں