مقبوضہ کشمیر: ریاض نائیکو کی شہادت پر مظاہرے جاری، بھارت کیخلاف نعرے، پابندیاں مزید سخت

سرینگر(اے این این ) سکیورٹی فورسزنے بدھ کو مقبوضہ جموںوکشمیر کے اونتی پورہ میں حزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض نائیکو کو شہید کردیا ۔ایسے میںحزب المجاہدین وادی میں نئے کمانڈر کی تلاش میں مصروف ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ریاض نائیکو کے ہی کسی قریبی کو حزب المجاہدین کی کمان دی جائے گی۔ سکیورٹی ایجنسی کی صورتحال پر سخت نظر ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے ذرائع کے مطابق حزب المجاہدین کے نئے کمانڈر کے لئے ڈاکٹر سیف اللہ عرف اورنگزیب کا نام زیر غور ہے۔ سیف اللہ کا تعلق پلوامہ ضلع کے ملنگ پورہ سے ہے۔ وہ برہان وانی اورریاض نائیکو کے بھی کافی قریب تھے۔ڈاکٹر سیف اللہ ان دنوں جنوبی کشمیر کے علاقوں میں بیحد سرگرم ہیں۔ انہیں A ++ کیٹگری کا دہشت گرد اقرار دیا گیا ۔دوسری جانب ریاض نائیکو کی شہادت پر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین نے بھارت کیخلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر سکیورٹی سخت کردی گئی۔ مقبوضہ وادی میں مزید 30 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے اور ان تمام افراد کا تعلق وادی کشمیر سے ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...