مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی‘ فوری تحقیقات کرائی جائے: یورپی یونین

May 10, 2020

اسلام آباد (جاوید صدیق) یورپی یونین نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی فوری اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ یورپی یونین کی ایک خاتون عہدیدار نے کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید کی طرف سے لکھے گئے ایک خط کے جواب میں کہا ہے کہ یورپی یونین کے خارجہ امورڈویژن میں جنوبی ایشیاء امور سے متعلق خاتون نمائندہ مس کاورلین نوٹ نے علی رضا سید کے خط لکھے جواب میں جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںکا مسئلہ اٹھایا تھا۔ جواباً کہا ہے کہ یورپی یونین کا مؤقف یہ ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری اور مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔

مزیدخبریں