بلوچستان میں دراندازی کرتے ہیں: سابق بھارتی میجر‘ مہذب دنیا نوٹس لے:وزیر سائنس

اسلام آباد (نیٹ نیوز) سابق بھارتی میجر نے اپنے میڈیا پر کھلم کھلم بلوچستان میں دراندازی کا اعتراف کر لیا ہے۔ گورو آریا نے چند روز قبل بلوچستان میں پاک فوج پر دہشت گردانہ حملے کی پیش گوئی بھی کر دی تھی۔ ٹیلی ویژن پر براہ راست اعتراف کرتے ہوئے سابق بھارتی میجر گورو آریا کا کہنا تھا کہ میں اعتراف کرتا ہوں کہ میں بلوچستان میں دہشت گردوں سے رابطے میں ہوں۔ ہرزہ سرائی کرتے مزید کہا کہ وہ پاکستان کو سخت جواب دیں گے کہ یہ لوگ دس نسلوں تک یاد رکھیں گے۔ بلوچستان میں دہشت گرد میرے دوست ہیں۔ ان کے نمبر میرے فون میں محفوظ ہیں۔ میں ہر روز ان سے گفتگو کرتا ہوں۔ بلوچستان میں اپنے دوستوں سے کہتا ہوں کہ بھارت کی پوری آبادی بلوچستان کی علیحدگی کے حق میں ہے ہم ہندواڑا کا بدلہ لیں گے۔ ہندواڑہ کا بدلہ بلوچستان میں لیں گے۔ دوسری طرف ٹویٹر پر وفاقی وزیر فواد چودھری نے لکھا کہ یہ بہت افسوسناک بات ہے کہ سابق فوجی ایک مرتبہ پھر بلوچستان میں مداخلت کا اعتراف کر رہے ہیں۔ ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ یہ بات ثابت کرتے ہیں کہ بلوچستان میں دہشتگردی بھارت کروا رہا ہے۔ مہذب دنیا جاگے اور اس کا نوٹس لے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...