فیکٹری مالکان سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے پر متفق ہو گئے‘ حماد اظہر

May 10, 2020

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہاکہ سیمنٹ فیکٹری مالکان سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے پر متفق ہو گئے۔ حکومتی درخواست پر بیشتر سیمنٹ فیکٹری مالکان نے اضافہ واپس لینے پر اتفاق کر لیا ہے چند سیمنٹ مینو فیکچررز نے لاگت بڑھانے پر سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ حماد اظہر نے کہا کہ کابینہ نے ہینڈ سینیٹائزرز کا دائرہ کار ڈریپ سے لیکر پی ایس کیو سی اے کو دینے کا فیصلہ کیا ہے وفاقی کابینہ نے یہ فیصلہ معیارات پر بہتر انفورسمنٹ کیلئے کیا اب ہم گاؤنز اور ذاتی حفاظتی آلات کی مقامی پیداوار کے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں متعلقہ وزارتیں سینیٹائزرز ،ذاتی حفاظتی اور دیگر طبی آلات کی پیداوار بڑھانے پر کام کر رہی ہیں اس حوالے سے درپیش رکاؤٹیں دور کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں