حیدرآباد،کوروناکاشکار 70سالہ خاتون دم توڑگئی

حیدرآباد ( نامہ نگار ) حیدرآباد میں کورونا میں مبتلا عمر رسیدہ خاتون دم توڑ گئی اس کے بعد حیدرآباد میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے گنجان آباد علاقے سرفراز کالونی کی رہائشی 70 سالہ خاتون کورونا وائرس کے باعث سول حیدرآباد کے آئسولیشن وارڈ میں داخل تھی جہاں گذشتہ روز چل بسی۔حیدرآباد میں کورونا وائرس کے باعث یہ ساتویں ہلاکت ہ جبکہ ہفتے کے روز مزید 19 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق اب تک حیدرآباد میں 436 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 219 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 211 افراد تا حال زیر علاج ہیں۔

ای پیپر دی نیشن