نواب شاہ(بیورورپورٹ/عاطف ابڑو) اسسٹنٹ کمشنر دوڑ آصف ملک کے دوڑ کے مختلف علاقوں کے 8 گوداموں پر چھاپہ غیرقانونی طورپر ذخیرہ کی گئیں گندم برامد کرلی اسسٹنٹ کمشنر نے عملہ کے ہمراہ دوڑ۔ بوچھری اور باندھی کے مختلف مقامات پر گندم کے بڑے گوداموں پر چھاپہ مار کارروائی کرکے 50 ہزار گندم کی بوریاں برآمد کرلیں غیر قانونی طورپر گندم ذخیرہ کرنے والے 8 گوداموں کو سیل کردیا اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق گوداموں میں ذخیرہ کردہ گندم کی بوریاں غیر قانونی طور پر رکھی گئیں تھیں۔