میرپور ماتھیلو (نامہ نگار ) میرپور ماتھیلو میں لاک ڈاؤن سخت رہا ،جمعہ کو بارہ بجے سے ساڑہے تین بجے تک کرفیو کا سماں رہا پولیس اور رینجرز کے دستوں نے تمام داخلی وخارجی راستوں کو رکاوٹیں کھڑی کر کے سیل کردیا تھا جبکہ اس دوران تمام کاروباری مراکز بند کرائے گئے جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس اور رینجرز کا گشت جاری رہا جس کی وجہ سے عام افراد گھروں تک ہی محدود رہے اور شہری نماز جمعتہ المبارک ادا نہ کرسکے اور گھروں میں نماز ظہر ادا کی۔