مذہبی شخصیت مولانااسحاق 100برس کی عمرمیںانتقال کرگئے 

 ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)واہ کینٹ تحصیل ٹیکسلاکی معروف بزرگ مذہبی شخصیت مولانامحمدا سحا ق 100برس کی عمرمیںانتقال کرگئے،مرحوم تحریک ختم نبوتؐ،تحریک نفاذنظام مصطفیؐ،عظمت ناموس صحابہؓ،عظمت اہلبیتؓ کے پلیٹ فارم پر60سال تک اپنی خدمات انجام دیتے رہے،اورجب بھی ختم نبوتؐ کامسئلہ آیاتومولانااسحاق سینہ تان کردیگرعلماء کرام کیساتھ فتنہ قادیانیت کے خلاف میدان میںکھڑے رہے،مرحوم کی نمازجنازہ مرکزی جامع مسجدواہ کینٹ میںاداکی گئی،جس میںعلماء کرام،سیا سی،سماجی،کاروباری شخصیات کے علاوہ تمام مکاتب فکرکے لوگوںنے کثیرتعدادمیںشرکت کی،دیگرشر کا ء میںشیخ الحدیث مولاناامتیاز،قاری چن،مفتی شبیراحمدعثمانی،مفتی حیدرعلی حیدری،خالدخان صراف،راجہ سرفرازاصغر،ملک احتشام اقبال،فہد مسعوداکبر،سیدامجدحسین شاہ،اظہرحسین شاہ فقیر ، بیرسٹرکاشف حسین شاہ،حاجی عمرفاروق،ملک نصیرالدین کے علاوہ ہزاروںکی تعدادمیںعوام نے شرکت کی،دریںاثناء نمازجنازہ کے موقع پرسادا ت فاونڈیشن کے چیئرمین حاجی سیدنذرحسین شاہ نے اظہارافسوس کرتے ہوئے بتایاکہ مولانااسحاق کے ساتھ ہمارادیرینہ تعلق تھا،انہوںنے اپنی ساری زند گی واہ کینٹ کے لوگوںکی اصلاح کیلیئے وقف کردی تھی،انہوںنے کہا آج سے43سال پہلے مولانااسحاق نے ہی ہمارے والدمرحوم کانمازجنازہ پڑھایاتھا،ذیلدارسیدظہیرالحسن شاہ نے بتایاکہ 80کی دہائی سے 2010تک کرنل سیدر ضا مرحوم اورمولانااسحا ق مرحوم نے مل کرفرقہ واریت اورامن وامان کوبحال رکھنے کیلئے انتہائی مثبت کردار ادا کیا،نو جوان سیاسی شخصیت سیدعمران حیدرنقوی شہزادہ نے مولانااسحاق کی وفات پردکھ کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مولانااسحاق انتائی مدبرانہ،مشفقانہ اورپور ے علاقے میںامن بھائی چارے کوفروغ دینے والی بزرگ شخصیت تھے،اورانکے کلیدی کردارکی وجہ سے علاقے کاامن وامان اوربھائی چارے کی فضابحال رہی،مولانااسحاق کی وفات سے ہونے والاخلاپرکرناممکن نہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن