کرائم کنڑولنگ اولین ترجیحات میں شامل ہے : عبدالعزیز خان 

 چکری(نامہ نگار)تھانہ چونترہ میں تعینات ایس ایچ او محمد عبدالعزیز خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں ایس او پیز پر عمل درآمد اور کرائم کنڑول اولین ترجیحات میں شامل ہے لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں چاند رات اور عید کے ایام میں سکیورٹی کے مکمل انتظامات کیے جائیں گے  علاقے بھر کی تمام مارکیٹوں ، بازاروں، کاروباری مراکزاور اہم مقامات پر پٹرولنگ بڑھا دی جائے گی جبکہ ہاٹ سپاٹ ایریاز کی نشاندہی کرکے بہتر ڈیوٹیاںمینج کی جارہی ہیں تاکہ جرائم کے ساتھ کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو بھی روکا جاسکے حکومتی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ا س سلسلے میںعوام کا فرض ہے کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں اور حکومت کی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں اس سلسلے میں میڈیا کے اراکین کو بھی اپنا واضح کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔

ای پیپر دی نیشن