کلرسیداں(نامہ نگار)معروف سیاسی رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ دین اسلام نے کاروبار اور ترقی کے اصول بتائے ہیں جن کی روشنی میں ہم دنیا و اخرت کی کامیابیاں بھی سمیٹ سکتے ہیں کاروبار ضرور کریں مگر میعار کے ساتھ ساتھ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کریں تو اللہ آپ کے کاروبار میں دن دگنی رات چوگنی ترقیاں عطا کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے حبیب چوک میں چوہدری جمیل وارثی کے کاروباری مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری خالد محمود،جاوید کیانی،شبیر بھٹی،چوھدری جمیل آف نلہ، مسعود بھٹی،راحت کیانی،چوہدری توقیر اسلم اور دیگر بھی موجود تھے ۔