نونوطلاق مانگنے پرشوہرکاروکاری قراردیکرقتل کرناچاہتاہے،بیوی کاالزام 

اب شاہ(بیورو رپورٹ)شوہر سے طلاق مانگنے پر شوہر مجھے کاروکاری کے الزام میں قتل کرناچاہتا ہے تحفظ کے لئے خاتون پریس کلب پہنچ گئی حبیب شوگر ملز کے نواحی گاوں کی  رہائشی مسمات مہناز خاتون کا دو معصوم بیٹیوں وادھل، گلناز اور دو بھائیوں رحیم خاصخیلی، دھنی بخش خاصخیلی  کے ساتھ پریس کلب کے سامنے  شوہر کے ظلم و ستم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا  کہ میں نے گزشتہ 15 سال قبل عرس خاصخیلی نامی شخص سے شادی کی تھی شوہر کی جانب سے گھر کا نان نفتہ نہ دینے پر میں نے طلاق کیلئے نواب شاہ کی عدالت میں درخواست دائر کی جس پر میرا شوہر مجھے کارو کاری کے  الزام میں قتل کرنا چاہتا ہے، خاتون نے مطالبہ کیا کہ مجھے، میرے بچون اور بھائیوں کو شوہر عرس خاصخیلی، سسر علی اکبر، لیاقت، بشیر ودیگر سسرالیوں سے جان کا خطرہ ہے ، تھانہ بی سیکشن پولیس مذکورہ افراد کے خلاف کارروائی کرکے ہمیں تحفظ فراہم کرے۔

ای پیپر دی نیشن