لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ سینٹر جیل میں علی الصبح روڈ حادثے کے ملزم غلام نبی لاشاری نے مبینہ طور پر درخت میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی جس کی نعش ضروری کاروائی کے بعد مجسٹریٹ کی موجودگی میں ورثہ کے حوالے کردی گئی جبکہ ورثہ نے جیل انتظامیہ پر قیدی کو قتل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے نعش سینٹرل جیل کے مرکزی گیٹ پر رکھ پر دھرنا دیا جہاں انہوں نے جیل انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی، اس موقع پر قیدی غلام نبی لاشاری کے بھائی سومر لاشاری نے بتایا کہ غلام نبی کا واقعہ سات بجے پیش آیا جبکہ گیارہ بجے ہمیں اطلاع دی گئی جیل انتظامیہ نے غلام نبی کو قتل کرکے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دے دیا ہے، واقعہ کی شفاف تحقیقات کرکے انصاف فراہم کی جائے، اس حوالے سے جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قیدی غلام نبی کے ضمانت کی درخواست مسترد ہوئی جس پر وہ انہوں نے دلبرداشتہ ہوکر کر خودکشی کی ہے۔ دوسری جانب پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ نعش گھر لے گئے جہاں نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔