مینٹل ہسپتال : ایک مریض نے دوسرے کو سوتے میں اینٹ مار کر قتل کر دیا 

 لاہور(نامہ نگار)شادمان کے علاقے میں مینٹل ہسپتال میں زیر علاج ایک مریض نے دوسرے مریض کو سوتے میں اینٹ سے قتل کردیاہے۔ گوجرانوالہ کے رہائشی زبیر کو چند ماہ قبل مینٹل ہسپتال میں علاج کیلئے داخل کرایاگیا تھا۔گزشتہ روز زبیر اپنے بیڈ پر سورہا تھا کہ ہسپتال میں زیر علاج  ایک اورمریض جان مسیح نے زبیر پر سوتے میں اینٹ سے حملہ کر دیا اور اسے اینٹ سے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔جب ہسپتال انتظامیہ وہاں پر پہنچی تو زبیر کی خون میں لت پت نعش پڑی تھی۔ملزم خان مسیح کو انتظامیہ نے ہسپتال کی جیل میں بند کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن