لاہور(نامہ نگار)سبزہ زار کے علاقے میں تیز رفتار ٹریکٹرٹرالی نے 14 سالڑکی کو کچل کر ہلاک کر دیا ہے۔ سبزہ زارکی 14 سالہ صائمہ کوسڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار کرشدید زخمی کر دیاتھا۔ اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ہے۔پولیس نے نعش قبضے میں لے لی اور بعدازاں ضروری کارروائی کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس سے تفتیش کا آغاز کر دیاہے۔