اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)ملک بھرمیں پٹرولیم مصنوعات کومعمول پررکھنے اور اسکی ترسیل میں کسی قسم رکاوٹ نہ آنے کیلئے اوگرا نے خصوصی ہدایات جاری کر دیں ۔ اوگرا نے آئل کمپنیوںکو ہدایات جاری کیں ہیںکہ آئل انفورسنمنٹ کی ٹیمیں تشکیل دیں جائیں جو پورے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ اس کی کوالٹی کوچیک کریں ۔ ٹیمیں کمپنیوں کے پٹرول پمپس آئل ترسیل پیمانے اور ریٹ کو چیک کریں اور خلاف ورزی کرنے والوںکے فوری کارروائی کی جائے۔