نائیجیریا: مسلح افراد کا حملہ، 5 پولیس افسر، 2 شہری مارے گئے

ابوجہ(اے پی پی)افریقی ملک نائیجیریا کی جنوبی ریاست میں مسلح افرادکے حملے میں 5 پولیس افسران اور 2 شہری مارے گئے۔نیشنل براڈکاسٹر نے بتایا کہ ایک مسلح دہشت گرد گروہ نے دیر شام پولیس سٹیشن اور پولیس چوکی پر حملہ کیا۔حملہ آوروں نے سکیورٹی دستوں کی گاڑیوں کو بم پھینک کرتباہ کردیا۔ نائیجریا کی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افسران کی پوست مارٹم کے بعد آخری روسمات ادا کی جائیں گی اور دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...