لاہور(سپورٹس ڈیسک)ہبرنیئن نے سکاٹش فٹ بال کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ فاتح ٹیم نے سیمی فائنل میں ڈنڈی یونائیٹڈ کو شکست دی۔ سکاٹش کپ کے 136 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سکاٹ لینڈ میں جاری ہیں۔ ہیمپڈین پارک میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ہبرنیئن نے ڈنڈی یونائیٹڈ کو 0-2 سے مات دی۔ فاتح ٹیم کے کیون نسبٹ اور کرسٹین ڈوئج نے ایک، ایک گول کیا۔