ملکی دولت لوٹنے والوں کااحتساب بھی جاری رہیگا: عمرمشتاق ورک

May 10, 2021

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری عمرمشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ ملکی دولت لوٹنے والوں کااحتساب بھی جاری رہیگا‘ عمران خان نے ملکی تعمیروترقی کیلئے جس طرح کوشاں ہیں وہ قابل ستائش ہے وزیراعظم عمران خان پر انگلیاں اٹھانے والے اب اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں ، اپوزیشن کے منفی حربے وزیر اعظم عمران خان کے موقف کو تقویت دے رہے ہیں انہیں بلیک میل کیا یا جھکایا نہیں جاسکتا، اپنے ایک بیان میں چوہدری عمر مشتاق ورک نے کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی کی حکومت ملک وقوم کوحقیقی ترقی کے راستے پرلیکرچل رہی ہے اورعوام کی امیدیں بھی پوری ہورہی ہیں ،اپوزیشن جماعتوں کی کرپٹ و مسترد شدہ قیادت نے بھرپور کوشش کرکے دیکھ لی انہیں عوامی پذیرائی حاصل نہیں ہوسکی اب یہ مایوسی اور تقسیم کا شکار ہے، انہوں نے کہا کہ قوم کو بیوقوف بنانے کی کوششیں کرنے والے اپوزیشن رہنما آج تنہا کھڑے ہیں انہیں عوام کی حمایت حاصل نہیں، آنے والا وقت بھی پی ٹی آئی کا ہے جو مزید بڑی اکثریت سے اگلی حکومت بنائے گی۔ 

مزیدخبریں