لاہور(سپورٹس ڈیسک) متحدہ عرب امارات فٹبال ایسوسی ایشن نے شائقین فٹ بال کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔ یواے ای پریزیڈنٹ کپ کا فائنل سولہ مئی کو العین سٹی میں کھیلا جائے گا، فائنل کا معرکہ شباب ال اہلی اور النصر ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔یواے ای پریزیڈنٹ کپ کے فائنل کے موقع پر عوام میں زبردست جوش وخروش پایاجاتا ہے، اسی تناظر میں یو اے ای فٹبال ایسوسی ایشن نے نیشنل کرائسز اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ فائنل میچ کیلئے تیس فیصد شائقین کو میدان میں آنے کی اجازت ہوگی۔
یو اے ای پریزیڈنٹ فٹ بال کپ 16مئی سے کھیلا جائیگا
May 10, 2021