قومی نصاب سے اسلامی مواد نکالنے پر احتجاج کرینگے، ٹیکسٹ بک  پبلشرز ایسوسی ایشن 

May 10, 2021

 لاہور(  سٹاف رپورٹر) قومی نصاب سے اسلامی مواد نکالنے پر ملک گیر احتجاج کرینگے۔ یہ فیصلہ ٹیکسٹ بک پبلشرز ایسوسی ایشن ،پاکستان الائنس آف پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشنز اور انڈس فائونڈیشن پاکستان کے مشترکہ اجلاس میں ہواجس میں یکساں قومی نصاب پر ایک رکنی اقلیتی کمیشن کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میںٹیکسٹ بک پبلشرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین احمد عثمان شاہ ، وائس چیئرمین جاوید اقبال ، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نعیم خالد ،کنوینیرابوذر غفاری گوہر،  شیخ محمد اکرم عقیل رزاقافضل بابر نواز پندرانی چوہدری اقبال سید طارق شاہ اور پروفیسر سجاد حید نے شرکت کی۔اجلاس میں شرکاء نے کمیشن کی سفارشات کو غیر اسلامی اور قومی مفادات سے متضاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا شرکاء نے نصاب سے اسلامی مواد نکالنے کے خلاف واضح موقف اختیار کرنے پر اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان ، متحد علمائ، صوبائی اور قومی اداروں، تنظیموں اور اساتذ ہ کرام کا شکریہ ادا کیا ۔

مزیدخبریں