نارکلی میں شہریوں کو ڈنڈے مارنے کی ویڈیووائرل، ایس ایچ او معطل

May 10, 2021

لاہور(نامہ نگار)ایس ایچ اوتھانہ نیو انارکلی کی پولیس ٹیم کے ہمراہ انارکلی بازار میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو ڈنڈے مارنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔جس پر ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ نیو انارکلی شیخ محمد احمد کو معطل کردیا ہے۔ایس پی سٹی کی انکوائری رپورٹ میں ایس ایچ او نیو انارکلی شیج محمد احمد نے اختیارات سے تجاوز اور شہریوں سے ناروا سلوک ثابت ہوا۔

مزیدخبریں