مولانا فضل الرحمان نے عید کے بعد مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب کرلیا

May 10, 2021

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مرکزی مجلس شوری کا دو روزہ عید کے بعد اہم اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا ۔مرکزی ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق  اجلاس 23اور24مئی کو اسلام آباد میں ہوگا ۔ اجلاس میں پی ڈی ایم کے مستقبل کی سیاسی حکمت عملی کے لئے جماعتی موقف کے تعین پر غور وخوض ہوگا ۔ متروکہ وقف املاک بل کے دینی حلقوں پر مرتب ہونے والے اثرات اور اس حوالے سے دینی حلقوں کے تحفظات زیر غور آئیں گے ۔ ملک کی تازہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں