لاہور (سپیشل رپورٹر) معروف فوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔ لاہور میں تدفین کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں قریبی عزیزوں‘ اہل علاقہ اور دوست احباب نے شرکت کی۔ بتایا جاتا ہے رضیہ عارف کرونا کی مشتبہ مریضہ تھیں۔ ٹیسٹ کرنے سے پہلے ہی وہ انتقال کر گئیں۔