لاہور (نیٹ نیوز) لاہور سمیت بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا ہے۔ شہر کے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی۔ ایبٹ روڈ، گڑھی شاہو، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی، میکلورڈ روڈ، ریلوے سٹیشن، مال روڈ، جیل روڈ ، ہال روڈ، چیرنگ کراس، دھرم پورہ، بلال گنج، گوالمنڈی، سمن آباد، جوہر ٹاؤن، کینال روڈ، ساندہ گلشن راوی سمیت دیگر علاقوں میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔شہر میں ہونے والی بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام بھی متاثر ہوا۔ بارش کے باعث لیسکو کے 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر فنی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم رہے۔