حافظ آباد‘ نوشہرہ ورکاں میں ایک لاکھ 14 ہزار بوری گندم پکڑی گئی 

May 10, 2021

حافظ آباد،نوشہرہ ورکاں، قلعہ دیدار سنگھ (نمائندگان نوائے وقت+نامہ نگار) حافظ آباد کے نواحی دیہات ناہریانوالہ، سمراہ ، پنچ پلہ، ادوکی میں واقع رائس ملوں میں چھاپے مار کر  اسسٹنٹ کمشنر آصف نواز نے  غیر قانونی سمگلنگ کیلئے ذخیرہ کی گئی گندم کی ساڑھے تین کروڑ سے زائد مالیت کی ایک لاکھ دو ہزار بوریاں برآمد کر لیں اور سات گودام سیل کردیئے۔ رائس ملز کی 95 ہزار بوریاں برآمد کر کے سات گودام سیل کر دیئے۔ دوسری کارروائی میں کے پی۔کے سمگلنگ کی جانے والی گندم کے بارہ ٹرک بھی قبضہ میں لیکر سات ہزار بوریاں برآمد کر لیں۔ برآمد ہونے والی گندم محکمہ پاسکو کے حوالہ کر دی گئی ہے۔ نوشہرہ ورکاں سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال نے گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شاہین رائس ملزم سے ساڑھے پانچ ہزار آرائیں رائس ملز سے چار ہزار اور ایک مزید رائس ملز سے تین ہزار گندم کے تھیلے برآمد کر کے انہیں سرکاری گودام میں منتقل کروا دیا ہے۔قلعہ دیدار سنگھ سے نامہ نگار  کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال اور فوڈ انسپکٹر اللہ رکھا نے نور پور روڈ پر واقع ماشاء اللہ رائس ملز پر چھاپہ مارا جہاں گندم کے دس ہزار تھیلے ذخیرہ کیے گئے تھے جن کو نوکھر سنٹر پر منتقل کردیا۔

مزیدخبریں