اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی) جامعہ اسلام آباد کے پرنسپل وشیخ الحدیث پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی سربراہ شرعی بورڈ پاکستان نے صدقہ فطر کا اعلان کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق امسال فطرانہ کی کم ازکم مقدار چکی کے 2 کلو آٹا کے حساب سے رقم 140 روپے مقرر کی گئی ہے۔ گندم کے حساب سے یہ فطرانہ کی کم سے کم رقم ہے، ظفر اقبا ل جلالی نے کہا ہے کہ گندم کے حساب سے یہ فطرانہ کی کم سے کم رقم ہے، وہ اپنی مالی حیثیت کو پیشِ نظررکھتے ہوئے جَو یا کھجور یا کشمش یا پنیر کے حساب سے فطرہ، فدیہ اورکفارات اداکریں تاکہ نعمتِ مال کا تَشکّر بھی ہو اور نادار طبقات کی بھی ضروریات پوری ہوں، مصارِف میں مستحق قریبی رشتے دار، دینی طلباء اور فقراء و مساکین کو ترجیح دینا زیادہ بہتر ہے.مرکز اہلسنت جامعہ اسلام آباد میں نماز عید الفطر 7:30بجے ادا کی جائے گی۔خطبہ عید اور امامت کے فرائض شیخ الحدیث پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبا ل جلالی پرنسپل جامعہ اسلام آباد سرانجام دیں گے۔