تجاوزات کے خلاف کاروائی، بنچ، تھڑے اورٹھیلے ہٹوا دئیے

ملتان (سپیشل رپورٹر) پرانا شجاع آباد روڈ پر تجاوزات کے خلاف کاروائی کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ محمد عمیر محمود  اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ کے بغیر تجاوزات کے خاتمہ کے لئے ڈبل پھاٹک پہنچ گئے اور دکانوں کے آگے لگائے گئے بنچ، تھڑے اورٹھیلے ہٹوا دئے گئے۔ تجاوزات کرنیوالے دکانداروں اور ٹھیلے لگانے والوں کی کونسلنگ بھی کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر نے کہا کہ عیدالفطر کے بعد پرانا شجاع آباد پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن