ملتان (سپیشل رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری براے اطلاعات و ثقافت،ترجمان وزیراعلٰی و رکن صوبائی اسمبلی پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں اللہ اور اس کے حبیب حضرت محمد مصطفٰی کی مداح سرائی کا شرف حاصل ہوتا ہے تمام مسلمانوں کو اللہ کی خوشنودی کے حصول کی کوششیں کرنی چاہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 17 ویں سالانہ آل پاکستان آن لائن جائزہ حْسنِ نعت رسول مقبول کی تقریب تقسیمِ انعامات سے خطاب میں کیا۔ تقریب کی صدارت چئیرمین پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن ڈسٹرکٹ ملتان مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی نے کی جبکہ تقریب کے مہمان اعزاز نعیم اقبال نعیم، رانا محمد کاشف نعیم، رشید عباس خان اور عمران اعظمی تھے۔ مقابلہ کے منصف کے فرائض معروف مذہبی سکالر پروفیسر عبدالماجد وٹو نے سرانجام دیئے ،پوزیشن ہولڈر طلبہ انعامات دیگر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔